اسلام آباد۔5اپریل (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مسجد اقصیٰ میں عبادت میں مصروف فلسطینیوں پر اسرائیلی پولیس کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
بدھ کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ یہ وحشیانہ حملہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے تقدس کو پامال کرنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو دیئے جانے والے استثنیٰ نے تل ابیب کو بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے کی حوصلہ افزائی کی ہے۔