وزیراعظم محمد شہباز شریف کی پاکستان کی پہلی ڈیجیٹل مردم و خانہ شماری کے آغاز پر مبارکباد

199
وزیراعظم محمد شہباز شریف

اسلام آباد۔1مارچ (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی پہلی ڈیجیٹل مردم و خانہ شماری کے شفاف نظام کے ذریعے حاصل ہونے والے ڈیٹا سے پالیسی سازی ،مستقبل کی منصوبہ بندی کرنے اور وسائل کو بہتر طریقہ سے بروئے کار لانے میں مدد ملے گی۔

بدھ کو اپنے ٹویٹ میں پاکستان کی پہلی ’’ڈیجیٹل سینسز 23‘‘ کے آغاز پر وزیراعظم محمد شہباز شریف نے یہ سسٹم خود تیار کرنے والے تمام اداروں کو مبارکباد دی۔