21.6 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومقومی خبریںوزیراعظم محمد شہباز شریف کی ڈونلڈ ٹرمپ کو ریاست ہائے متحدہ امریکہ...

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ڈونلڈ ٹرمپ کو ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے سینتالیسویں صدر کے طور پر عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد

- Advertisement -

اسلام آباد۔20جنوری (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے سینتالیسویں صدر کے طور پر عہدہ سنبھالنے پر مبارکباددی ہے۔ پیر کو سوشل میڈیا ایکس پر اپنی پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ وہ پائیدار پاکستان امریکہ شراکت داری کو مضبوط کرنے کے لیے ان کے ساتھ کام کرنے کا منتظر ہے۔انہوں نے کہا کہ برسوں کے دوران، ہمارے دونوں عظیم ممالک نے خطے اور اس سے باہر اپنے لوگوں کے لیے امن اور خوشحالی کے لیے مل کر کام کیا ہے اور ہم مستقبل میں بھی ایسا کرتے رہیں گے۔ انہوں نے صدر ٹرمپ کی اس عہدے پر دوسری بار کامیاب مدت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=548947

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں