اسلام آباد۔10اپریل (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کوئٹہ میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشت گرد حملے کے حوالہ سے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کر لی۔ پیر کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد کی فراہمی کی ہدایت کی۔
وزیراعظم نے دہشت گرد حملے کے حوالے سے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کر لی ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے نا پاک عزائم کو خاک میں ملائیں گے ۔ وزیراعظم نے دھماکے میں شہید ہونے والوں کی بلندی درجات کی دعا اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔ انہوں نے دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کی صحت یابی کی بھی دعا کی۔