اسلام آباد۔13دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر شام سے انخلاء کے بعد 318 پاکستانی شہریوں کو چارٹرڈ طیارے کے ذریعے بیروت، لبنان سے اسلام آباد، پاکستان پہنچا دیا گیا، پاکستانی شہریوں کی بحفاظت واپسی کو یقینی بنانے کے لیے فوری کارروائی پر وزیر اعظم نے متعلقہ حکام کو خراج تحسین پیش کیا۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق شام میں موجود 318 پاکستانی شہریوں کو، جن میں زائرین اور عملہ بھی شامل ہے، ایک چارٹرڈ طیارے کے ذریعے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب بیروت، لبنان سے اسلام آباد، پاکستان پہنچایا گیا ۔ شام میں پھنسے ان پاکستانی شہریوں کو ایک دن پہلے شام سے بیروت، لبنان تک بحفاظت لایا گیا تھا۔
وزیر اعظم نے ان پاکستانیوں کی واپسی کے لئے کیے گئے تمام اقدامات کی خود ذاتی طور پر نگرانی کی۔ بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے شام سے پاکستانیوں کے باحفاظت انخلاء کے حوالےسے لبنان کے وزیر اعظم جناب نجیب میقاتی سے اظہار تشکر کیا۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی این ڈی ایم اے نے وزارت خارجہ کے ساتھ مل کر، ایک جامع منصوبہ تیار کیا اور شام میں پھنسے ہوئے پاکستانی شہریوں کے محفوظ انخلاء کے انتظامات کو حتمی شکل دی۔
وزیر اعظم نے ان پاکستانیوں کی واپسی کے لئے کیے گئے تمام اقدامات کی خود ذاتی طور پر نگرانی کی۔شام میں موجود 318 پاکستانی شہریوں کو، جن میں زائرین اور عملہ بھی شامل ہے، ایک چارٹرڈ طیارے کے ذریعے بیروت، لبنان سے اسلام آباد، پاکستان پہنچایا گیا ہے۔ شام میں پھنسے ان پاکستانی شہریوں کو ایک دن پہلے شام سے بیروت، لبنان تک بحفاظت لایا گیا تھا۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال اور چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک کے حکام کے ہمراہ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافروں کا استقبال کیا۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستانی شہریوں کی شام سے باحفاظت وطن واپسی حکومت پاکستان کی اولین ترجیح ہے۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستانی شہریوں کی بحفاظت واپسی کو یقینی بنانے کے لیے فوری کارروائی پر وزارت خارجہ، شام اور لبنان میں پاکستانی سفارتخانوں اور این ڈی ایم اے کے حکام کی تہہ دل سے تعریف کی۔ شام سے پاکستانیوں کے باحفاظت انخلاء کے حوالےسے وزیراعظم نے لبنان کے وزیر اعظم جناب نجیب میقاتی کا بھی شکریہ ادا کیا جن کی حکومت نے بیروت کے راستے پاکستانیوں کی واپسی کے لئے ہر ممکن تعاون اور مدد فراہم کی۔حکومت کی جانب سے مسافروں کی منتقلی کیلئے بسوں کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔
وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو شام سے مزید پاکستانی شہریوں کو نکالنے کے لیے فوری اقدامات جاری رکھنے کی ہدایت بھی کی ہے وزیراعظم نے کہا ہے کہ حکومت اپنے شہریوں کی حفاظت اور بہبود کے لیے پرعزم ہے اور ان کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرتی رہے گی۔