وزیراعظم محمد شہباز شریف کا اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق ، وفاقی وزیر قومی تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ، وفاقی وزیر مواصلات عبد العلیم خان سے عید الضحیٰ کے موقع پر ٹیلی فونک رابطہ

72
وزیراعظم محمد شہباز شریف کے سردار ایاز صادق ، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کو ٹیلی فون،عید الضحیٰ کی مبارکباد دی

اسلام آباد۔8جون (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق ، وفاقی وزیر قومی تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور وفاقی وزیر مواصلات عبد العلیم خان سے عید الضحیٰ کے موقع پر ٹیلی فونک رابطہ کرکے سیاسی رہنماؤں کو عید الضحیٰ کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیراعظم آفس پریس ونگ کے مطابق تمام رہنماؤں نے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا ،وزیر اعظم کو عید ا لضحیٰ کی مبارک باد دی ا ور نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔