وزیراعظم محمد شہباز شریف کا سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق ، وفاقی وزیر قومی تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ، وفاقی وزیر مواصلات عبد العلیم خان سے عید الاضحیٰ کے موقع پر ٹیلی فونک رابطہ

19
Prime Minister
Prime Minister

اسلام آباد۔9جون (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق ، وفاقی وزیر قومی تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور وفاقی وزیر مواصلات عبد العلیم خان سے عید الاضحیٰ کے موقع پر ٹیلی فونک رابطہ کیااور سیاسی رہنماؤں کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔وزیراعظم آفس پریس ونگ کے مطابق تمام رہنماؤں نے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا ،وزیر اعظم کو عید ا لاضحیٰ کی مبارک باد دی ا ور نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔