وزیراعظم محمد شہباز شریف 4 جولائی کو ویڈیو کانفرنس فارمیٹ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے کونسل آف ہیڈز آف سٹیٹ کے 23 ویں اجلاس میں شرکت کریں گے، ترجمان دفتر خارجہ

87
وزیراعظم محمد شہباز شریف 4 جولائی کو ویڈیو کانفرنس فارمیٹ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے کونسل آف ہیڈز آف سٹیٹ کے 23 ویں اجلاس میں شرکت کریں گے، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد۔30جون (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف 4 جولائی کو وڈیو کانفرنس فارمیٹ میں منعقد ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کونسل آف ہیڈز آف سٹیٹ کے 23 ویں اجلاس میں شرکت کریں گے۔

دفتر خارجہ کی ترجمان کی جانب سے جمعہ کو جاری بیان کے مطابق وزیراعظم کو ایس سی او کے سربراہ اجلاس میں شرکت کی دعوت بھارت کے وزیراعظم نے ایس سی او کے موجودہ سربراہ کی حیثیت سے دی ہے۔ کونسل آف ہیڈز آف سٹیٹ شنگھائی تعاون تنظیم کا اعلیٰ ترین فورم ہے، اس میں شرکت کرنے والے رہنما اہم عالمی اور علاقائی مسائل پر غور و خوض کریں گے اور ایس سی او کے رکن ممالک کے درمیان تعاون کی مستقبل کی سمت کا خاکہ بنائیں گے۔

بیان کے مطابق اس سال ایس سی او سربراہ اجلاس تنظیم کے نئے رکن کے طور پر ایران کا خیرمقدم کرے گا۔ بیان کے مطابق سربراہ اجلاس میں وزیراعظم کی شرکت اس بات کو واضح کرتی ہے کہ پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کو علاقائی سلامتی اور خوشحالی کے ایک اہم فورم کے طور پر اہمیت دیتا ہے اور خطے کے ساتھ روابط کو بڑھاتا ہے