وزیراعظم محمد نوازشریف آج فاٹا اصلاحات کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے

اسلام آباد ۔ 22 اگست (اے پی پی) وزیراعظم محمد نوازشریف آج منگل کو فاٹا اصلاحات کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ پیر کو وزیراعظم آفس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے گزشتہ سال فاٹا اصلاحات کے حوالے سے کمیٹی تشکیل دی تھی جس کے سربراہ وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ جبکہ ارکان میں گورنر خیبرپختونخوا اقبال ظفرجھگڑا، وفاقی وزیر ریاستیں وسرحدی امور لیفٹیننٹ جنرل …

اسلام آباد ۔ 22 اگست (اے پی پی) وزیراعظم محمد نوازشریف آج منگل کو فاٹا اصلاحات کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ پیر کو وزیراعظم آفس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے گزشتہ سال فاٹا اصلاحات کے حوالے سے کمیٹی تشکیل دی تھی جس کے سربراہ وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ جبکہ ارکان میں گورنر خیبرپختونخوا اقبال ظفرجھگڑا، وفاقی وزیر ریاستیں وسرحدی امور لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ، وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ناصر جنجوعہ اور وزیر قانون زاہد حامد شامل ہیں کمیٹی نے تمام ضروری مشاورت اور غوروخوض کے بعد سفارشات تیار کی ہیں جن پر آج کے اجلاس میں تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

مزید خبریں

Leave a Reply