
بخارسٹ ۔ 22 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم محمد نوازشریف نے بوسنیا ہرزگوینا کے 3 روزہ سرکاری دورہ کے بعد وطن واپس جاتے ہوئے جمعرات کو رومانیہ کے دارالحکومت بخارسٹ میں مختصر قیام کیا۔ رومانیہ کے نائب وزیراعظم کاسٹن یورک نے ایئر پورٹ پر وزیراعظم کا استقبال کیا۔ بیگم کلثوم نواز اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ طارق فاطمی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ وزیراعظم کا طیارہ ایندھن بھرنے کیلئے کچھ دیر کیلئے بخارسٹ رکا۔