اسلام آباد ۔ 17 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم محمد نوازشریف نے پیر کو ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کو ٹیلیفون کیا اور ریفرنڈم میں کامیابی پر مبارکباد دی۔ وزیراعظم ہاﺅس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے ترکی کے صدر کی جانب سے دورہ ترکی کی دعوت کو بھی قبول کیا۔