- Advertisement -
اسلام آباد ۔ 8 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم محمد نوازشریف نے جنید جمشید کے بیٹے تیمور جمشید کو ٹیلیفون کر کے پی آئی اے کے طیارہ کے حادثے میں ان کے والد کے جاں بحق ہونے پر تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے جنید جمشید کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی۔ وزیراعظم نے ڈپٹی کمشنر چترال اسامہ وڑائچ کے والد کو بھی ٹیلیفون کیا اور ان کے باصلاحیت بیٹے، بہو اور پوتی کے طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے پر ان سے اظہار تعزیت کیا۔ وزیراعظم نے طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت کیلئے دعا کی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=32806
- Advertisement -