اسلام آباد ۔ 11 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم محمد نوازشریف نے اپنے پیغام میں محسن انسانیت خاتم الانبیاءرحمة العالمین حضرت محمد مصطفیٰ کی پیدائش کے مبارک دن پر تمام مسلمانان عالم کو مبارکباد دی ہے ۔ وزیراعظم کے بیان میں کہا گیا ہے کہ عید میلاد النبی کا دن ہمیں ایثار، قربانی، رواداری، مواخات اور وحدت ملت اسلامیہ کے زریں اصول یاد کرانے کا ذریعہ ہے اور اس فلاح ونجات کی طرف متوجہ کرتا ہے جو حضرت محمد کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر مسلمانوں کو حاصل ہوسکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 12ربیع الاول کا دن وجہ وجود کائنات کے ظہور میں آنے کا دن ہے، تاریخ ہمیشہ ان مقدس لمحات پر نازاں رہے گی جو اس روشن صبح کے دامن میں سمٹ آئے تھے