وزیراعظم محمد نوازشریف کا فیصل آباد میں ستارہ کیمیکلز انڈسٹریز لمیٹیڈ کی جانب سے 40میگاواٹ کے 3ارب روپے کی لاگت سے لگائے گئے کول بجلی منصوبے کے افتتاح کے موقع پر خطاب

فیصل آباد۔ 03 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ ملک کو توانائی اور معاشی بحرانوں سے نمٹنے کے لئے اقدامات نہ اٹھانے پر گزشتہ حکومتوں کا احتساب ہونا چائیے جس کی وجہ سے قوم اندھیروں میںڈوبی رہی، بنیادی ڈھانچہ کے ساتھ ساتھ دہشت گردی کے خاتمہ کی جنگ لڑ رہے ہیں ،پی آئی اے کو عالمی معیار کی ائیر لائن بنائیں گے،خسارے میں چلنے والے …

فیصل آباد۔ 03 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ ملک کو توانائی اور معاشی بحرانوں سے نمٹنے کے لئے اقدامات نہ اٹھانے پر گزشتہ حکومتوں کا احتساب ہونا چائیے جس کی وجہ سے قوم اندھیروں میںڈوبی رہی، بنیادی ڈھانچہ کے ساتھ ساتھ دہشت گردی کے خاتمہ کی جنگ لڑ رہے ہیں ،پی آئی اے کو عالمی معیار کی ائیر لائن بنائیں گے،خسارے میں چلنے والے اداروں کو اپنے پاﺅں پر کھڑا کریں گے، بجلی بحران 2018میں ختم کریں گے، سستی بجلی سے زراعت کا شعبہ ترقی کرے گا، سیاسی عدم استحکام اور پالیسیوں کے عدم تسلسل کی وجہ سے ہم پیچھے رہ گئے، آج پھر معیشت بحال ہورہی ہےملک کو اندھیروں میں دھکیلنے والے آمر کو عوام کے سامنے جواب دہ ہونا پڑھے گا،اوور بلنگ کے خاتمے کے لیے موبائل الیکٹرانک میٹرنگ کا نظام متعارف کرادیا گیا ہے،پاکستان میں سرمایہ کاری دیکھ کر میرا دل خوش ہو رہا ہے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے ہفتہ کو فیصل آباد میں ستارہ کیمیکلز انڈسٹریز لمیٹیڈ کی جانب سے 40میگاواٹ کے 3ارب روپے کی لاگت سے لگائے گئے کول بجلی منصوبے کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا

Leave a Reply