وزیراعظم محمد نوازشریف کا کراچی۔ حیدر آباد موٹروے ایم نائن کے تعمیر شدہ سیکشن کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب

190
APP53-03 NORIABAD: February 03 – Prime Minister Muhammad Nawaz Sharif addressing after inauguration of section-I of Karachi-Hyderabad Motorway M-9. APP

کراچی ۔ 03 فروری (اے پی پی) وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ قومی شاہرات اور موٹر ویز وہ شریانےں ہیں جن میں معیشت کا خون گردش کرتا ہے ‘ قومی یکجہتی کو فروغ ملتا ہے ‘ فاصلے کم ہوتے ہیں ‘ تجارتی قافلے رواں دواں رہتے ہیں‘ معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہو تا ہے۔ کراچی‘ حیدر آباد موٹر وے کی تعمیر ہمارے وعدوں کی تکمیل کا حصہ ہے۔شاہروں کی تعمیر کا مقصد قومی یکجہتی کا فروغ ہے‘ ہم تعمیر وطن کے سفر میں ایک نیا سنگ میل عبور کررہے ہیں۔حیدر آباد سے سکھر تک 6لائن موٹر وے تعمیر کی جائے گی ۔جمعہ کو 75کلو میٹر کراچی۔ حیدر آباد موٹروے کے تعمیر شدہ سیکشن کے افتتاح کرنے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی سے پشاور تک خوبصورت موٹر وے اور شاہراہوں کا جال بچھایا جائے گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ سڑکوں کی اہمیت کو سمجھنے کے لئے عوام سے تعلق ضروری ہے ۔ 1990ءکا تسلسل برقرار رہتا تو ملک کے چپے چپے پر موٹر ویز ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت انفراسٹرکچر سمیت تعلیم ‘ صحت اور بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی پر توجہ دے رہی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ جن ممالک نے ترقی کی انہوں نے سب سے پہلے انفراسٹکچر پر توجہ دی۔وزیراعظم نے کہا کہ اسلامی دنیا میں ملائیشیا اور ترکی دو اہم ممالک ہیں جنہوں نے تیزی سے ترقی کی اور اب پاکستان اس ماڈل میں شامل ہو رہا ہے۔