وزیراعظم محمد نوازشریف کراچی ۔حیدر آباد ایم نائن کے تکمیل شدہ حصہ کے افتتاح کے لئے کراچی پہنچ گئے، ہوائی اڈے پر گورنر سندھ ‘ وزیراعلیٰ نے استقبال کیا

159
APP56-03 KARACHI: February 03 – Sindh Governor, Muhammad Zubair along with Sindh Chief Minister Syed Murad Ali Shah receiving Prime Minister Muhammad Nawaz Sharif at the Jinnah International Airport . APP

اسلام آباد ۔ 03 فروری (اے پی پی) وزیراعظم محمد نوازشریف کراچی ۔حیدر آباد ایم نائن کے تکمیل شدہ حصہ کے افتتاح کے لئے جمعہ کو کراچی پہنچے تو ہوائی اڈے پر سندھ کے گورنر محمد زبیر ‘ وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے ان کا استقبال کیا۔اس موقع پر سینیٹر مشاہد اللہ خان اور مسلم لیگ (ن)کے اہم رہنماءاور اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔وزیراعظم محمد نواز شریف کراچی حیدرآباد موٹروے ایم نائن کے مکمل کئے گئے75کلو میٹر طویل اور 6رویہ حصے کا افتتاح کریں گے۔136 کلو میٹر طویل ایم نائن کے سیکشن کے4 انٹرچینج ہیں ۔جن میں دادا بھائی ‘ انڈسٹریل ویلی‘ نوری آبادی اور تھانوبولا خان انٹرچینج شامل ہیں۔ان انٹرچینجز سے کیر تھر نیشنل پارک ‘کینجھر جھیل اور تھانو احمد خان سمیت مختلف علاقوں تک رسائی حاصل ہوگی۔نوری آباد اور دمبہ گوٹھ پر5 پل اور2 ٹراما سینٹر بھی تعمیر کئے گئے ہیں۔136 کلومیٹر طویل کراچی حیدرآباد موٹر وے منصوبہ 17ستمبر2015کو شروع کیا گیا جس کی تکمیل آئندہ سال مارچ میں متوقع ہے اور اس پر 36 ارب روپے لاگت آئے گی۔حکومت ہائی ویز اور موٹر ویز کے مختلف منصوبوں پر 1200 ارب روپے خرچ کر رہی ہے جس سے ملک کا اقتصادی منظرنامہ تبدیل ہو جائے گا۔زیر تعمیر موٹر ویز میں تھاکوٹ حویلیاں ، لاہور عبدالحکیم ایم تھری ، سکھر ملتان ایم فائیو ،گوجرہ شورکوٹ اور شورکوٹ خانیوال شامل ہیں۔ان منصوبوں کی تکمیل سے ملک میں موٹر ویز کی مجموعی طوالت 2 ہزار کلومیٹر تک پہنچ جائے گی۔