وزیراعظم محمد نوازشریف کی ایس ای پی/ایس پی آئی سی چینی گروپ کے چیئرمین وانگ یودان سے ملاقات میں گفتگو

پاک چین اقتصادی راہداری 65 سال کی پاک چین دوستی کی کامیاب تکمیل کی عمدہ علامت ہے، سی پیک سے پورے خطے کا مقدر بدل جائیگا وزیراعظم محمد نوازشریف کی ایس ای پی/ایس پی آئی سی چینی گروپ کے چیئرمین وانگ یودان سے ملاقات میں گفتگو اسلام آباد ۔02 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری نہ صرف پاکستان اور چین کے …

پاک چین اقتصادی راہداری 65 سال کی پاک چین دوستی کی کامیاب تکمیل کی عمدہ علامت ہے، سی پیک سے پورے خطے کا مقدر بدل جائیگا
وزیراعظم محمد نوازشریف کی ایس ای پی/ایس پی آئی سی چینی گروپ کے چیئرمین وانگ یودان سے ملاقات میں گفتگو
اسلام آباد ۔02 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری نہ صرف پاکستان اور چین کے درمیان تزویراتی معاہدہ ہے بلکہ یہ 65 سال کی پاک چین دوستی کی کامیاب تکمیل کی عمدہ علامت ہے۔ انہوں نے یہ بات ایس ای پی/ایس پی آئی سی چینی گروپ کے چیئرمین وانگ یودان سے جمعہ کو یہاں ایوان وزیراعظم میں ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ وزیراعظم نے پاک چین تعلقات کو سدا بہار اور گہری دوستی قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک نے اعتماد اور خلوص کے جذبے کے ساتھ ہمیشہ ایک دوسرے کی مدد کی ہے۔ وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ ملکر کام کرتے ہوئے ہم اپنے عوام کی اقتصادی ترقی و خوشحالی کے ذریعہ خطے میں امن و استحکام لا سکتے ہیں۔ انہوں نے اس امر کا اعادہ کیا کہ اقتصادی محرومی سے نجات اور امن و خوشحالی کے حصول میں معاون سی پیک نہ صرف پاکستان کیلئے ”گیم چینجر“ ثابت ہو گا بلکہ اس سے پورے خطے کا مقدر بھی بدل جائیگا ۔

Leave a Reply