اسلام آباد ۔ 06 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم محمد نوازشریف نےسینیگال کے ساتھ دو طرفہ تجارت بڑھانے کیلئے ٹیکسٹائل، زرعی مشینری اور فارماسیوٹیکل کے شعبوں میں تعاون میں اضافے پر زور دیا ہے۔ منگل کو یہاں وزیراعظم ہاﺅس میں سینیگال کے صدر مکی سال کے ساتھ ون آن ون ملاقات کے دوران وزیراعظم نے سالانہ دو طرفہ تجارت کے موجودہ حجم 30.469 ملین ڈالر کو اس کی حقیقی صلاحیت …
وزیراعظم محمد نوازشریف کی سینیگال کے صدر مکی سال کے ساتھ ملاقات میں گفتگو اسلام آباد میں سینیگال کا سفارتخانہ کھولنے کے فیصلے کا خیر مقدم

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 06 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم محمد نوازشریف نےسینیگال کے ساتھ دو طرفہ تجارت بڑھانے کیلئے ٹیکسٹائل، زرعی مشینری اور فارماسیوٹیکل کے شعبوں میں تعاون میں اضافے پر زور دیا ہے۔ منگل کو یہاں وزیراعظم ہاﺅس میں سینیگال کے صدر مکی سال کے ساتھ ون آن ون ملاقات کے دوران وزیراعظم نے سالانہ دو طرفہ تجارت کے موجودہ حجم 30.469 ملین ڈالر کو اس کی حقیقی صلاحیت کے ساتھ بڑھانے پر زور دیا۔ وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہسینیگال پاکستان کی پراڈکٹس بشمول چمڑا، چھوٹی انجینئرنگ کے سامان سے فائدہ اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں وزیر تجارت کی سربراہی میں ایک تجارتی اور سرمایہ کاری وفد سینیگال کا دورہ کر سکتا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان سینیگال میں ایک پاکستانی بینک کھولنے کا بھی جائزہ لے رہا ہے جس سے دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری میں سہولت ملے گی۔ انہوں نے گزشتہ سال نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سیشن کے موقع پر سینیگال کے صدر مکی سال کے ساتھ اپنی ملاقاتوں کا حوالہ دیا جہاں دونوں رہنماﺅں نے مختلف شعبوں میں تعاون میں اضافے پر اتفاق کیا








