وزیراعظم محمد نوازشریف کی ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس کے موقع پر گول میز کانفرنس میں معروف کمپنیوں کے سربراہوں کے گروپ سے بات چیت

172
APP79-19 DAVOS: January 19 - Prime Minister Muhammad Nawaz Sharif in a round-table meeting with leading CEOs on the sidelines of World Economic Forum. APP

اسلام آباد ۔ 19 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ ان کی حکومت نے سرمایہ کار دوستانہ ماحول کے قیام کیلئے ایک جامع منصوبہ تیار کیا ہے اور غیرملکی سرمایہ کاروں کو خوش آمدید کہنے کیلئے اپنی پالیسیوں کو آزادانہ بنا رہی ہے۔ ملک میں نئے سرمائے کی آمد کیلئے ہم مراعات فراہم کررہے ہیں جس میں ٹیکس چھوٹ ، ٹیرف میں کمی، انفراسٹرکچر اور سرمایہ کاری کی سہولت کیلئے خدمات شامل ہیں۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کو یہاں ورلڈ اکنامک فورم کے 47 ویں سالانہ اجلاس کے موقع پر گول میز کانفرنس میں معروف کمپنیوں کے سربراہوں کے ایک گروپ سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر جن کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹو موجود تھے ان میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ایگزیکٹو مینجنگ ڈائریکٹر جاپان بینک فار انٹرنیشنل تادا شی مائدا، چیف ایگزیکٹو آفیسر اینڈ چیئرمین انگریڈی اون انکارپوریٹڈ یو ایس اے مادام ایلیی گورڈن، چیف ایگزیکٹو آفیسر کے او سی ہولڈنگ ترکی لیونٹ کاکی روگ لو، چیف ایگزیکٹو آفیسروصدر ٹیلی نار گروپ سگیو بریکی، ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ نیسلے مادام وینگ لینگ، ہیڈ پبلک افیئرز نووا ریٹس اے جی سوئیٹزرلینڈ مادام پیٹرا لاکس اور گلوبل پارٹنرشپس سوئز ری مینجمنٹ لمیٹڈ برطانیہ ، ویسٹرن یورپ کے چیئرمین مارٹین پارکر شامل تھے۔ وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ پاکستان میں خصوصی اقتصادی زونز موجود ہیں جو سرمایہ کاروں کوپلانٹ اور مشینری کی ڈیوٹی فری درآمد کی سہولت فراہم کرتے ہیں۔