وزیراعظم محمد نوازشریف کی چین کی ایروسپیس سائنس و صنعتی تعاون کے ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وی یی ین ، مشینری درآمدی و برآمدی کارپوریشن کے وفد سے ملاقات میں گفتگو

چائنا پاکستان اکنامک کوریڈور دونوں ممالک کے درمیان گہری اور آزمودہ دوستی کا ثبوت ہے، یہ پورے خطے کے عوام کی زندگیوں میں تبدیلی لانے کی صلاحیت رکھتا ہے وزیراعظم محمد نوازشریف کی چین کی ایروسپیس سائنس و صنعتی تعاون کے ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وی یی ین ، مشینری درآمدی و برآمدی کارپوریشن کے وفد سے ملاقات میں گفتگو دفاعی پیداوار اور ایروسپیس کے شعبہ میں چین کی امداد کا خیرمقدم …

چائنا پاکستان اکنامک کوریڈور دونوں ممالک کے درمیان گہری اور آزمودہ دوستی کا ثبوت ہے، یہ پورے خطے کے عوام کی زندگیوں میں تبدیلی لانے کی صلاحیت رکھتا ہے
وزیراعظم محمد نوازشریف کی چین کی ایروسپیس سائنس و صنعتی تعاون کے ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وی یی ین ، مشینری درآمدی و برآمدی کارپوریشن کے وفد سے ملاقات میں گفتگو
دفاعی پیداوار اور ایروسپیس کے شعبہ میں چین کی امداد کا خیرمقدم
اسلام آباد ۔ 13 مئی (اے پی پی) وزیراعظم محمد نوازشریف نے دفاعی پیداوار اور ایروسپیس کے شعبہ میں چین کی امداد کا خیرمقدم کیا ہے جس سے ملک میں جامع بھاری صنعتوں کے قیام میں مدد ملی ہے۔ انہوں نے یہ بات جمعہ کو یہاں وزیراعظم ہاﺅس میں چین کی ایروسپیس سائنس و صنعتی تعاون کے ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وی یی ین اور چین کی مشینری درآمدی و برآمدی کارپوریشن کے وفد کے ساتھ ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کی۔ وزیراعظم نے دفاعی پیداوار کے شعبہ میں دو طرفہ تعاون بشمول مشترکہ کمیٹی برائے دفاعی ٹیکنالوجی و صنعتی تعاون پاکستان اور چین کی اسٹیٹ ایڈمنسٹریشن آف سائنس ٹیکنالوجی اینڈ انڈسٹری فار نیشنل ڈیفنس کے درمیان دو طرفہ تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ مستقبل میں مختلف شعبوں میں تعاون کے مکانات کے ساتھ یہ تعاون مزید مستحکم ہو گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ چین کی جانب سے مکمل تجویز کے بعد چائنا ایروسپیس اینڈ انڈسٹری کارپوریشن کی طرف سے پاکستان میں ائر ڈیفنس سسٹم کی شمولیت کے فیصلے کو حتمی شکل دی جائے گی۔ وزیراعظم نے وزارت دفاعی پیداوار اور چین کی ایروسپیس سائنس اینڈ انڈسٹری کارپوریشن کے درمیان باہمی دلچسپی کے دیگر شعبوں میں تعاون کے موجودہ مشترکہ میکنزم پر بھی اطمینان کا اظہار کیا۔

Leave a Reply