اسلام آباد ۔ 27 جون(اے پی پی) وزیراعظم محمد نوازشریف کی ہدایت پر وزیر اعظم کے سیکرٹری فواد حسن فواد کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس پیر کو وزیراعظم ہاﺅس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں حکومت کی جانب سے فراہم کردہ صحت کی سہولیات کی دستیابی اور معیار اور حکومتی سطح پر صحت کی سہولیات کی فراہمی اور معیار کو بہتر بنانے کیلئے فوری …
وزیراعظم محمد نوازشریف کی ہدایت پر سیکرٹری فواد حسن فواد کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس ،وفاقی دارالحکومت میں حکومت کی جانب سے فراہم کردہ صحت کی سہولیات کی دستیابی اور معیار کا جائزہ لیا گیا، پولی کلینک کی 17 ڈسپنسریوں کو بہتر بنانے کیلئے 35 ملین روپے کی منظوری دیدی گئی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 جون(اے پی پی) وزیراعظم محمد نوازشریف کی ہدایت پر وزیر اعظم کے سیکرٹری فواد حسن فواد کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس پیر کو وزیراعظم ہاﺅس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں حکومت کی جانب سے فراہم کردہ صحت کی سہولیات کی دستیابی اور معیار اور حکومتی سطح پر صحت کی سہولیات کی فراہمی اور معیار کو بہتر بنانے کیلئے فوری پالیسی مرتب کرنے کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم کے سیکرٹری نے اجلاس کو بتایا کہ وزیراعظم محمد نوازشریف نے گزشتہ 15 سال سے اسلام آباد میں حکومت کی سطح پر صحت کی سہولیات کی فراہمی پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم کے سیکرٹری نے اجلاس کو بتایا کہ مذکورہ اجلاس بامعنی ہو اور ہدایت کی کہ اجلاس کے مثبت نتائج آنے چاہئیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سی ڈی اے اپنی آئی 10 اور جی 9 سیکٹرز میں واقع ڈسپسنسریوں کو زچہ و بچہ ہسپتالوں (ایم سی ایچ) میں اپ گریڈ کریگا جس میں ایک ماہر امراض اطفال اور ایک گائنا کالوجسٹ موجود ہوگی۔ ایک ایم سی ایچ سیکٹر ایف 11 میں بھی بنایا جائے گا۔







