اسلام آباد ۔ 13 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف تین روزہ سرکاری دورہ پر جمعرات کو آذربائیجان روانہ ہوگئے۔ صدر الہام علیوف کی دعوت پر وزیراعظم محمد نواز شریف کا یہ آذربائیجان کا یہ پہلا دورہ ہے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی سمیت اعلیٰ سطح کا وفد ان کے ہمراہ ہے ۔ وہ باکو میں اپنے قیام کے دوران صدر الہام علیوف اور …
وزیراعظم محمد نواز شریف آذربائیجان روانہ ہو گئے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف تین روزہ سرکاری دورہ پر جمعرات کو آذربائیجان روانہ ہوگئے۔ صدر الہام علیوف کی دعوت پر وزیراعظم محمد نواز شریف کا یہ آذربائیجان کا یہ پہلا دورہ ہے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی سمیت اعلیٰ سطح کا وفد ان کے ہمراہ ہے ۔ وہ باکو میں اپنے قیام کے دوران صدر الہام علیوف اور وزیراعظم آرتھرراسیزادے سے دوطرفہ تعلقات پر بات چیت کریں گے۔ مذاکرات میں تجارت و سرمایہ کاری سمیت اقتصادی تعاون کو خصوصی توجہ حاصل ہوگی۔ وہ علاقائی و عالمی امور بالخصوص جنوبی ایشیاءکی صورتحال اور پرامن ہمسائیگی کی پاکستانی پالیسی پربھی تبادلہ خیال کریں گے۔ دورے کے دوران مشترکہ اعلامیہ پر دستخط بھی متوقع ہیں۔







