وزیراعظم محمد نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ملاقات میں پانامہ معاملے پر کوئی بات نہیں ہوئی،ڈاکٹر مصدق ملک

اسلام آباد ۔ 11 مئی (اے پی پی) وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ملاقات میں سیکیورٹی امور اور ملک کی امن و امان کی مجموعی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔ دونوں رہنماﺅں کے مابین ہونے والی ملاقات میں پانامہ معاملے پر کوئی بات نہیں ہوئی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو ایک …

اسلام آباد ۔ 11 مئی (اے پی پی) وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ملاقات میں سیکیورٹی امور اور ملک کی امن و امان کی مجموعی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔ دونوں رہنماﺅں کے مابین ہونے والی ملاقات میں پانامہ معاملے پر کوئی بات نہیں ہوئی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت پانامہ معاملے پر بالکل کلیئر ہے اور اس کی شفاف اور غیرجانبدار تحقیقات کرانا چاہتی ہے تاکہ دودھ کادودھ اور پانی کا پانی ہوسکے حالانکہ وزیراعظم محمد نواز شریف کا نام پانامہ پیپرز میں شامل نہیں ہے لیکن پھر بھی انہوں نے اخلاقی جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے خود کو اور اپنے خاندان کو احتساب کیلئے پیش کردیا ہے اور ملک کی اعلیٰ عدلیہ کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کے قیام کا بھی اعلان کردیا گیا ہے۔ اب اپوزیشن کو چاہئے کہ کمیشن کو اپنا کام مکمل کرنے دے۔ ایک سوال کے جواب میں ترجمان وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اور آرمی چیف کے مابین ہونے والی حالیہ ملاقات کی ویڈیو لیک ہونے کی تحقیقات ہو رہی ہیں۔

Leave a Reply