اسلام آباد ۔10مئی (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف بجلی کے منصوبہ ”کاسا 1000“ کے آغاز کی تقریب میں شرکت کیلئے (کل) بدھ سے تاجکستان کا 2 روزہ دورہ کریں گے۔ منگل کو دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ 11 اور 12 مئی کا یہ دورہ تاجکستان کے صدر امام علی رحمانوف کی دعوت پر کیا جا رہا ہے۔ وفاقی وزیر پانی و بجلی …
وزیراعظم محمد نواز شریف بجلی کے منصوبہ ”کاسا 1000“ کے آغاز کی تقریب میں شرکت کیلئے (کل) تاجکستان کا 2 روزہ دورہ کریں گے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔10مئی (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف بجلی کے منصوبہ ”کاسا 1000“ کے آغاز کی تقریب میں شرکت کیلئے (کل) بدھ سے تاجکستان کا 2 روزہ دورہ کریں گے۔ منگل کو دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ 11 اور 12 مئی کا یہ دورہ تاجکستان کے صدر امام علی رحمانوف کی دعوت پر کیا جا رہا ہے۔ وفاقی وزیر پانی و بجلی اور دفاع خواجہ محمد آصف، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی اور سینئر حکام بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔ شریک ممالک اور دیگر فریقین کے رہنماﺅں کی بھی ”کاسا 1000“ کے آغاز کی تقریب میں شرکت متوقع ہے۔ ”کاسا 1000“ منصوبہ کے تحت تاجکستان اور کرغزستان موسم گرما کے دوران ایک ہزار میگاواٹ بجلی پاکستان کو اور 300 میگاواٹ بجلی افغانستان کو مہیا کریں گے۔








