وزیراعظم محمد نواز شریف سے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی رکن سحرش قمر کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 09 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف سے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی رکن سحرش قمر نے جمعہ کو یہاں وزیراعظم ہاﺅس میں ملاقات کی۔ وزیراعظم محمد نواز شریف نے سحرش قمر کو آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی رکن منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور توقع ظاہر کی کہ وہ خواتین کے حقوق کیلئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں چھوڑیں گی۔ وزیراعظم نے کہا …

اسلام آباد ۔ 09 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف سے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی رکن سحرش قمر نے جمعہ کو یہاں وزیراعظم ہاﺅس میں ملاقات کی۔ وزیراعظم محمد نواز شریف نے سحرش قمر کو آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی رکن منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور توقع ظاہر کی کہ وہ خواتین کے حقوق کیلئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں چھوڑیں گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ خواتین معاشرہ کا اہم جزو ہیں اور میں خواتین کی بااختیاری، تحفظ اور آزادی پر یقین رکھتا ہوں۔ سحرش قمر نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر کی حکومت وزیراعظم محمد نواز شریف کے عوام کی ترقی و خوشحالی کے وژن پر پختہ یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر میں خواتین ایک طویل عرصہ سے متعدد مشکلات کا شکار ہیں اور وہ دیگر ضروری سہولیات کی فراہمی کے علاوہ انہیں علم و آگاہی سے روشناس کرانے کیلئے کام کریں گی تاکہ خواتین بطور احسن آزاد جموں و کشمیر کی ترقی اور خوشحالی میں کردار ادا کر سکیں۔

Leave a Reply