وزیراعظم محمد نواز شریف سے آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان کی ملاقات ، آزاد کشمیر سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

113
APP26-05 ISLAMABAD: May 05 - Sardar Masood Khan, President AJ&K called on Prime Minister Muhammad Nawaz Sharif at PM House. APP

اسلام آباد ۔ 5 مئی (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف سے آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے جمعہ کو یہاں وزیراعظم ہاﺅس میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران آزاد کشمیر سے متعلق امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ صدر نے وزیراعظم کو مقبوضہ کشمیر کے عوام کی جائز جدوجہد آزادی کے نصب العین کی حمایت میں آزاد کشمیر حکومت کی اخلاقی اور سفارتی کوششوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ عالمی برادری کو نہتے کشمیری عوام کے خلاف تازہ ترین وحشیانہ مظالم کا نوٹس لینا چاہئے جو اپنے ناقابل تنسیخ آزادی کے حق کے لئے عظیم قربانیاں دے رہے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ بے گناہ اور نہتے کشمیری عوام کے خلاف غیر انسانی اور ناقابل بیان مظالم بند ہونے چاہئیں۔