- Advertisement -
اسلام آباد ۔ 14 اپریل (اے پی پی) وزیر اعظم محمد نواز شریف سے سابق چئیرمین این ڈی ایم اے میجر جنرل (ر) اصغر نواز نے ملاقات کی۔ جمعہ کو وزیر اعظم ہاﺅس میں ملاقات کے دوران وزیراعظم محمد نواز شریف نے میجر جنرل (ر) اصغر نواز کی چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ ( این ڈی ایم اے) کی حیثیت سے ان کی مدت کے دوران شاندار کارکردگی کو سراہا ۔ وزیر اعظم نے این ڈی ایم اے کے سابق چیئرمین کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=50616
- Advertisement -