22.7 C
Islamabad
بدھ, اپریل 9, 2025
ہومقومی خبریںوزیراعظم محمد نواز شریف سے سابق گورنر خیبر پختونخوا سردار مہتاب احمد...

وزیراعظم محمد نواز شریف سے سابق گورنر خیبر پختونخوا سردار مہتاب احمد خان کی ملاقات

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 7 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف سے سابق گورنر خیبر پختونخوا سردار مہتاب احمد خان نے جمعرات کو وزیراعظم ہاﺅس میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران سیاسی نوعیت کے معاملات اور خیبر پختونخوا کی ترقی سے متعلق امور پر بات چیت ہوئی۔ وزیراعظم ہاﺅس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق سردار مہتاب احمد خان نے وزیراعظم کو صوبے میں جاری کئی ترقیاتی منصوبوں اور فلاحی سکیموں کی صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے سردار مہتاب احمد خان کے گورنر کی حیثیت سے اپنی مدت کے دوران کے پی کے اور فاٹا میں ترقیاتی کام اور فلاحی منصوبوں میں کردار کی تعریف کی۔ وزیراعظم نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ سردار مہتاب احمد خان نئے جذبے اور لگن کے ساتھ کے پی کے کے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے اپنی کاوشیں جاری رکھیں گے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=290

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں