
اسلام آباد ۔ 28 نومبر (اے پی پی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے وزیراعظم محمد نواز شریف سے پیر کو وزیراعظم ہاﺅس میں الوداعی ملاقات کی۔ وزیراعظم ہاﺅس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے بطور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور ریٹائرمنٹ کے بعد ان کی زندگی کے لئے اور ان کے اہل خانہ کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔