وزیراعظم محمد نواز شریف قوم کی دعاﺅں سے جلد صحت یاب ہو کر وطن واپس آئیں گے، موجودہ صورتحال میں ان کی ذاتی زندگی پر تنقید قابل افسوس اور قابل مذمت ہے،وزیراعظم کے ترجمان مصدق ملک کی صحافیوں سے گفتگو اسلام آباد ۔ 30 مئی (اے پی پی) وزیراعظم کے ترجمان مصدق ملک نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف قومی جذبے سے سرشار ہیں، قوم کی دعاﺅں سے …
وزیراعظم محمد نواز شریف قوم کی دعاﺅں سے جلد صحت یاب ہو کر وطن واپس آئیں گے، موجودہ صورتحال میں ان کی ذاتی زندگی پر تنقید قابل افسوس اور قابل مذمت ہے،وزیراعظم کے ترجمان مصدق ملک کی صحافیوں سے گفتگو

مزید خبریں
وزیراعظم محمد نواز شریف قوم کی دعاﺅں سے جلد صحت یاب ہو کر وطن واپس آئیں گے، موجودہ صورتحال میں ان کی ذاتی زندگی پر تنقید قابل افسوس اور قابل مذمت ہے،وزیراعظم کے ترجمان مصدق ملک کی صحافیوں سے گفتگو
اسلام آباد ۔ 30 مئی (اے پی پی) وزیراعظم کے ترجمان مصدق ملک نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف قومی جذبے سے سرشار ہیں، قوم کی دعاﺅں سے وہ جلد صحت یاب ہو کر وطن واپس آئیں گے، موجودہ صورتحال میں وزیراعظم کی ذاتی زندگی پر تنقید قابل افسوس اور قابل مذمت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کی ہے جس میں آئندہ سال کے بجٹ کو منظور کیا گیا ہے۔ وزیراعظم قومی جذبے سے سرشار ہیں اور وہ نہیں چاہتے کہ ملکی معاملات میں ذرا بھی تاخیر ہو۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کے آپریشن کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں، برطانوی وقت کے مطابق (آج) منگل کی صبح 8 بجے آپریشن ہوگا، آپریشن کے چند دن بعد وہ ہسپتال سے گھر منتقل ہو جائیں گے۔








