لاہور۔22ستمبر(اے پی پی ) مسلم لےگ(ن) کی رکن صوبائی اسمبلی حنا پروےز بٹ‘ڈاکٹر فرزانہ نذےر‘فرزانہ بٹ‘کلچرل ونگ پنجاب کی صدرمسز نسرےن اختر ملک‘سلومی رانا اور مشےر وزےر اعلی پنجاب شکاےت سےل مسز تنوےر چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب میں کشمیری عوام کی ترجمانی کی ہے اور حق خود ارادیت کیلئے ان کے نصب العین کو بہتر انداز …
وزیراعظم محمد نواز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب میں کشمیری عوام کی ترجمانی کی، مسلم لیگ ن کے رہنماﺅں کی اے پی پی سے گفتگو
مزید خبریں
لاہور۔22ستمبر(اے پی پی ) مسلم لےگ(ن) کی رکن صوبائی اسمبلی حنا پروےز بٹ‘ڈاکٹر فرزانہ نذےر‘فرزانہ بٹ‘کلچرل ونگ پنجاب کی صدرمسز نسرےن اختر ملک‘سلومی رانا اور مشےر وزےر اعلی پنجاب شکاےت سےل مسز تنوےر چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب میں کشمیری عوام کی ترجمانی کی ہے اور حق خود ارادیت کیلئے ان کے نصب العین کو بہتر انداز میں پیش کیا ہے، اے پی پی سے گفتگو کر تے ہوئے لےگی رہنماﺅں نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے اپنے خطاب میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو اجاگر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تنازعہ کشمیر جو پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کی بڑی وجہ ہے، وزیراعظم نے اپنے خطاب میں اس مسئلے کو کشمیری عوام کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف شروع دن سے ہی مسئلہ کشمیر کو بھرپور طریقے سے اجاگر کرنے کےلئے کوشاں ہیں، اسی لیے انہوں نے ہر اہم عالمی فورم پر مسئلہ کشمیر کو کھل کر بیان کیا اور کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی بات کی ہے۔







