کوئٹہ ۔ 8 اگست (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے پیر کو سی ایم ایچ کوئٹہ کا دورہ کیا اور دہشت گرد حملہ میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کی۔ بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف، وزیراعلیٰ بلوچستان ثناءاﷲ زہری، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید اور قومی سلامتی کے مشیر ناصر جنجوعہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ وزیراعظم نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔ وزیراعظم کوئٹہ میں دہشت گردی کے المناک واقعہ کے بعد صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے یہاں پہنچے تھے جس میں متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے۔