وزیراعظم محمد نواز شریف نے فیصل آباد۔پنڈی بھٹیاں موٹروے سیکشن پر سانگلہ ہل انٹرچینج کا افتتاح کردیا

سانگلہ ہل ۔ 11 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے فیصل آباد۔پنڈی بھٹیاں موٹروے سیکشن پر سانگلہ ہل انٹرچینج کا افتتاح کردیا۔ اس منصوبے سے شہر اور گرد و نواح کے علاقے موٹروے سے براہ راست منسلک ہو جائیں گے، سانگلہ ہل انٹرچینج پر دو ٹول پلازوں کی لمبائی 3.7 کلو میٹر ہے۔ منصوبے کی تعمیر پر 29 کروڑ 92 لاکھ لاگت آئی ہے، انٹرچینج کے افتتاح کے موقع پر وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان برجیس طاہر، وزیر مملکت سائرہ افضل تارڑ اور ارکان پارلیمنٹ بھی موجود تھے۔