وزیراعظم محمد نواز شریف نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی اور مصروف وقت گزارا

اسلام آباد ۔ 10 اگست(اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے بدھ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی اور مصروف وقت گزارا‘ وہ روایت سے ہٹ کر واک آﺅٹ کرنے والی اپوزیشن جماعتوں کے اراکین کو خود جاکر منا کر ایوان میں واپس لائے۔ وزیراعظم بدھ کو وقفہ سوالات کے فوری بعد ایوان میں آئے جہاں انہوں نے کوئٹہ کے واقعہ پر پالیسی بیان دیا جبکہ وزیر …

اسلام آباد ۔ 10 اگست(اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے بدھ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی اور مصروف وقت گزارا‘ وہ روایت سے ہٹ کر واک آﺅٹ کرنے والی اپوزیشن جماعتوں کے اراکین کو خود جاکر منا کر ایوان میں واپس لائے۔ وزیراعظم بدھ کو وقفہ سوالات کے فوری بعد ایوان میں آئے جہاں انہوں نے کوئٹہ کے واقعہ پر پالیسی بیان دیا جبکہ وزیر داخلہ کے بیان کے بعد اپوزیشن جماعتوں نے واک آﺅٹ کیا تو وزیراعظم اپنے وزراءکے ہمراہ خود اپوزیشن کی لابی میں گئے اور انہیں منا کر واپس لائے۔ جس کا اراکین نے بھرپور خیر مقدم کیا۔ جمعیت علماءاسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اپوزیشن نے واک آﺅٹ کیا‘ عام روایات سے بالکل ہٹ کر وزیراعظم خود منا کر اپوزیشن کو ایوان میں واپس لائے۔ وزیراعظم کے اس طرز عمل کی قدر کی جانی چاہیے۔ ایم کیو ایم کے سید آصف حسنین نے بھی وزیراعظم کی جانب سے خیر سگالی کے اس جذبے کو سراہا۔ ایوان میں موجودگی کے دوران حکومتی اور اپوزیشن اراکین کی بڑی تعداد نے وزیراعظم سے ان کی خیریت دریافت کی۔ واضح رہے کہ وزیراعظم لندن میں اپنے علاج کے بعد پہلی بار قومی اسمبلی کے اجلاس میں شریک ہوئے۔

Leave a Reply