وزیراعظم محمد نواز شریف نے مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں میں 6 بیوروکریٹس کی تقرریوں کی منظوری دیدی

261

اسلام آباد ۔ 14 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں میں 6 حاضر سروس بیوروکریٹس کو نئی ذمہ داریاں سونپتے ہوئے ان کی تقرریوں کی منظوری دیدی ہے۔ وزیراعظم ہاﺅس سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق وزیراعظم نے نور احمد کی بطور ایڈیشنل سیکرٹری فنانس اور قیصر مجید کی منیجنگ ڈائریکٹر برائے نیشنل ایجوکیشن فاﺅنڈیشن تعیناتی کی منظوری دی ہے۔ظفر نصراللہ کی کیپٹل ایڈمنسٹریشن اینڈ ڈویلپمنٹ کی وزارت کے ایڈیشنل سیکرٹری، محمد خان کھچی کی وزارت مذہبی امور کے ایڈیشنل سیکرٹری اور کیپٹن آفتاب کی وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے ایڈیشنل سیکرٹری کے طور پر تعیناتی کی منظوری دی ہے۔ وزیراعظم نے سیکرٹری انڈسٹریز خضر حیات گوندل کو پاکستان سٹیل ملز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کا اضافی چارج بھی تفویض کیا ہے۔