وزیراعظم محمد نواز شریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کی سمری مسترد کر دی

مانسہرہ ۔ 28 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کی سمری مسترد کر دی۔ جمعرات کو ڈھڈیال میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ وزارت تیل و گیس نے مجھے آج ہی سفارش کی ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں دنیا میں بڑھنے کی وجہ سے پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا جائے۔ …

مانسہرہ ۔ 28 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کی سمری مسترد کر دی۔ جمعرات کو ڈھڈیال میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ وزارت تیل و گیس نے مجھے آج ہی سفارش کی ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں دنیا میں بڑھنے کی وجہ سے پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے سفارش کی گئی تھی کہ پٹرول کی قیمت میں 3 روپے، ایچ او بی سی میں 3 روپے 25 پیسے، ڈیزل 4 روپے 41 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی اضافے کی سفارش کی گئی تھی، میں نے ان سے معذرت کرلی ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply