
اسلام آباد ۔ 4 مئی (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف جو پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر بھی ہیں، نے پیر صابر شاہ کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کا مرکزی سینئر نائب صدر مقرر کر دیا ہے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی اور ترجمان پاکستان مسلم لیگ (ن) آصف کرمانی کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اس ضمن میں جمعرات کو باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔