
آستانہ ۔ 10 جون (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے ہفتہ کو قزاخستان کے دارالحکومت آستانہ میں منعقدہ بین الاقوامی نمائش ایکسپو 2017 میں قائم پاکستانی سٹال کا دورہ کیا۔ وزیراعظم نے پاکستانی سٹال میں رکھی گئی اشیاءمیں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ وزیراعظم کو آرٹس کی روایتی اشیاءاور ہوا و بجلی سے چلنے والی اشیاءکے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم محمد نواز شریف نے بیلا روس کے سٹال کا بھی دورہ کیا جہاں انہیں اعلیٰ حکام کی جانب سے بریفنگ دی گئی۔