اسلام آباد ۔ 23 اگست (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی آخری سانسیں لے رہی ہے، بدامنی کا عنقریب خاتمہ ہو گا، آج لوڈ شیڈنگ کم ترین سطح پر ہے، 2018ءکا سال لوڈ شیڈنگ فری سال ہو گا، ملک میں سڑکوں اور موٹرویز کا جال بچھا رہے ہیں، اقتصادی صورتحال بہتر ہوئی ہے، مہنگائی کم، روپیہ مستحکم، زرمبادلہ کے ذخائر ریکارڈ سطح پر …
وزیراعظم محمد نواز شریف کا برآمد کنندگان میں سیلز ٹیکس ریفنڈ کے چیکس تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 23 اگست (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی آخری سانسیں لے رہی ہے، بدامنی کا عنقریب خاتمہ ہو گا، آج لوڈ شیڈنگ کم ترین سطح پر ہے، 2018ءکا سال لوڈ شیڈنگ فری سال ہو گا، ملک میں سڑکوں اور موٹرویز کا جال بچھا رہے ہیں، اقتصادی صورتحال بہتر ہوئی ہے، مہنگائی کم، روپیہ مستحکم، زرمبادلہ کے ذخائر ریکارڈ سطح پر ہیں، 2018ءکے انتخابات میں پھر موقع ملا تو جی ڈی پی کی شرح نمو 12 فیصد تک لے کر جائیں گے، ہم نے ہمیشہ دوسروں کے مینڈیٹ کا احترام کیا ہے اور سب کو ساتھ لے کر چلے ہیں، کبھی دھاندلی، ہیرا پھیری یا 35 پنکچرز کی بات نہیں کی، دھاندلی کے الزامات لگانے والوں کو اپنے گریبان میں جھانکنا چاہئے۔ وہ منگل کو برآمد کنندگان میں سیلز ٹیکس ریفنڈ کے چیکس تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ریونیو ہارون اختر خان، چیئرمین ایف بی آر نثار محمد خان اور وفاق ایوانہائے صنعت و تجارت پاکستان (ایف پی سی سی آئی) کے صدر عبدالرﺅف عالم نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔








