32.1 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 5, 2025
ہومقومی خبریںوزیراعظم محمد نواز شریف کا بہاولپور میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے...

وزیراعظم محمد نواز شریف کا بہاولپور میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کے اجتماع سے خطاب وزیراعظم کا بہاولپور میں جھیل کے لئے 60 کروڑ روپے کا اعلان

- Advertisement -

ترقی کے لئے پالیسیوں کا تسلسل ناگزیر ہے ،حکومت کی موثر پالیسیوں اور اقدامات کی بدولت ملک سے دہشت گردی، پسماندگی اور غربت ختم ہو رہی ہے، توانائی کی قلت پر قابو پایا جا رہا ہے، مسلم لیگ (ن) کے تمام ادوار میں پاکستان نے بے مثال ترقی کی، قوم کی بے پناہ صلاحیتوں کو صحیح طور پر بروئے کار لا کر پاکستان اقوام عالم میں اعلیٰ مقام حاصل کر سکتا ہے ، پاک چین اقتصادی راہداری سے خطے کی تقدیر بدل جائے گی
وزیراعظم محمد نواز شریف کا بہاولپور میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کے اجتماع سے خطاب
وزیراعظم کا بہاولپور میں جھیل کے لئے 60 کروڑ روپے کا اعلان

بہاولپور ۔ 16 فروری (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے ترقی کے لئے پالیسیوں کے تسلسل کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی موثر پالیسیوں اور اقدامات کی بدولت ملک سے دہشت گردی، پسماندگی اور غربت ختم ہو رہی ہے، توانائی کی قلت پر قابو پایا جا رہا ہے، مسلم لیگ (ن) کے تمام ادوار میں پاکستان نے بے مثال ترقی کی، قوم کی بے پناہ صلاحیتوں کو صحیح طور پر بروئے کار لا کر پاکستان نہ صرف ایشیائی ٹائیگر بن سکتا ہے بلکہ اقوام عالم میں اعلیٰ مقام حاصل کر سکتا ہے۔ انہوں نے یہ بات منگل کو یہاں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا کہ وہ جھوٹ کی سیاست نہیں بلکہ عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں اور پورے خلوص کے ساتھ ہر شعبہ زندگی میں ملک کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنے کا مشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ گزشتہ حکومتیں عوام کی خدمت کا اپنا فریضہ انجام دینے سے قاصر رہیں، یہ گزشتہ حکومتوں کی مجرمانہ غفلت سے کم نہیں جو لوڈ شیڈنگ کے مسئلے پر قابو پانے یا ملک میں بجلی کی پیداوار بڑھانے میں ناکام رہیں۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=225

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں