وزیراعظم محمد نواز شریف کا ترک صدر رجب طیب اردوان کو ٹیلی فون ، استنبول میں اتاترک ایئرپورٹ پرخودکش حملوںقیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار تعزیت

178

اسلام آباد ۔ 30 جون (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کو ٹیلی فون کیا اور استنبول میں اتاترک ایئرپورٹ پرخودکش حملوں کی مذمت کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم نے دہشت گرد حملوں میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر تعزیت کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان اورعوام دکھ کی اس گھڑی میں اپنے ترک بھائیوں اورحکومت کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا کہ دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کےلئے عالمی سطح پر مشترکہ کوششوں کی اشد ضرورت ہے۔