اسلام آباد ۔ 6 اگست (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے ملک کے مختلف حصوں میں توانائی کے جاری منصوبوں کی بروقت تکمیل کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ خود ہر دو ہفتے بعد ان منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیں گے، وزیراعظم نے کہا کہ وہ منصوبوں کی بروقت تکمیل کےلئے خود سائیٹس کے دورے کریں گے۔ وہ ہفتہ کو یہاں وزیراعظم ہاﺅس میں توانائی …
وزیراعظم محمد نواز شریف کا توانائی سے متعلق اجلاس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 6 اگست (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے ملک کے مختلف حصوں میں توانائی کے جاری منصوبوں کی بروقت تکمیل کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ خود ہر دو ہفتے بعد ان منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیں گے، وزیراعظم نے کہا کہ وہ منصوبوں کی بروقت تکمیل کےلئے خود سائیٹس کے دورے کریں گے۔ وہ ہفتہ کو یہاں وزیراعظم ہاﺅس میں توانائی سے متعلق ایک اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔ وزیراعظم نے کہا کہ جاری منصوبوں کی تکمیل سے نیشنل گرڈ میں بجلی کا نمایاں اضافہ ہو گا اور ملک میں لوڈ شیڈنگ کا ہمیشہ کےلئے خاتمہ ہو جائے گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ بجلی کی پیداوار میں اضافے سے صنعتی سرگرمیاں فروغ پذیر ہوں گی جو اقتصادی نمو میں اضافے میں معاون ثابت ہوں گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف، وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی، وزیر پانی وبجلی خواجہ محمد آصف اور دیگر سینئر حکام بھی اس اجلاس میں موجود تھے۔








