27.1 C
Islamabad
جمعہ, مئی 16, 2025
ہومقومی خبریںوزیراعظم محمد نواز شریف کا سارک کی 31 ویں سالگرہ ، 32...

وزیراعظم محمد نواز شریف کا سارک کی 31 ویں سالگرہ ، 32 ویں سارک چارٹر ڈے کے موقع پر پیغام

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 8 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان خطے کی خوشحالی کے لئے جنوبی ایشیائی تنظیم برائے علاقائی تعاون (سارک) کے مقاصد کے حصول پر یقین رکھتا ہے۔ وزیراعظم نے ان خیالات کا اظہار سارک کی 31 ویں سالگرہ اور 32 ویں سارک چارٹر ڈے کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر وہ سارک کے تحت مشترکہ مقاصد کے حصول کے لئے مل کر چلنے اور سارک کے مقاصد کے حصول کے لئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سارک کا بانی رکن ہونے کی حیثیت سے سارک چارٹر کے اصولوں پر کاربند ہے اور اسی جذبے کے تحت پاکستان نے 19 ویں سارک سربراہ کانفرنس کی میزبانی کی تیاریاں کیں تاہم کانفرنس کے التواءسے علاقائی تعاون، ترقی و خوشحالی کے امکانات کے حوالے سے عوام ایک بار پھر محروم ہوئے ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=32694

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں