وزیراعظم محمد نواز شریف کا سبی۔کوہلو شاہراہ کے افتتاح کے موقع پر خطاب

سڑکوں کی تعمیر سے ترقی، امن اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو رہا ہے، پسماندہ علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر حکومت کی اولین ترجیح ہے، سی پیک کا منصوبہ دشمنوں کو ہضم نہیں ہو رہا، وہ اندرونی و بیرونی طاقتیں بے نقاب ہو چکیں جنہوں نے بلوچستان کے عوام کو محروم کیا، اﷲ کے فضل و کرم سے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی، اپنی منزل پر پہنچ …

سڑکوں کی تعمیر سے ترقی، امن اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو رہا ہے، پسماندہ علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر حکومت کی اولین ترجیح ہے، سی پیک کا منصوبہ دشمنوں کو ہضم نہیں ہو رہا، وہ اندرونی و بیرونی طاقتیں بے نقاب ہو چکیں جنہوں نے بلوچستان کے عوام کو محروم کیا، اﷲ کے فضل و کرم سے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی، اپنی منزل پر پہنچ کر ہی دم لیں گے، بلوچستان کے عوام کے خواب پورے ہونے کا وقت آ گیا ہے، ترقی برائے قومی وحدت کے تصور کو آگے بڑھا رہے ہیں،پہلے کوہلو۔سبی کے مابین 600 کلومیٹر کا سفر طے کرنا پڑتا تھا، اب عوام کو 600 نہیں صرف 174 کلومیٹر کا سفر طے کرنا پڑے گا
وزیراعظم محمد نواز شریف کا سبی۔کوہلو شاہراہ کے افتتاح کے موقع پر خطاب
سبی ۔یکم ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان میں سڑکوں کی تعمیر سے ترقی، امن اور خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہو رہا ہے، پسماندہ علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر حکومت کی اولین ترجیح ہے، سی پیک کا منصوبہ دشمنوں کو ہضم نہیں ہو رہا، وہ اندرونی و بیرونی طاقتیں بے نقاب ہو چکیں جنہوں نے بلوچستان کے عوام کو محروم کیا، اﷲ کے فضل و کرم سے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی، اپنی منزل پر پہنچ کر ہی دم لیں گے، بلوچستان کے عوام کے خواب پورے ہونے کا وقت آ گیا ہے، ترقی برائے قومی وحدت کے تصور کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ وہ جمعرات کو یہاں سبی۔کوہلو شاہراہ کے افتتاح کے موقع پر خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی، وزیراعلیٰ بلوچستان سردار ثناءاﷲ زہری، وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال، وفاقی وزیر پورٹس اینڈ شپنگ حاصل بزنجو، وفاقی وزیر سیفران لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ، مشیر برائے قومی سلامتی ناصر خان جنجوعہ، کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض اور این ایل سی کے سربراہ میجر جنرل مشتاق بھی موجود تھے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہر نیا راستہ ایک نئے امکان کا راستہ کھولتا ہے، آج جو ایک سڑک کا افتتاح ہوا ہے تو یہ صرف راستہ کا ہی افتتاح نہیں بلکہ خوشحالی اور امن و ترقی کے امکانات کا دروازہ کھول رہا ہے، بلوچستان کی خوشحالی ہماری منزل ہے، اس تک پہنچنے کیلئے راستوں کی تعمیر ناگزیر ہے۔

Leave a Reply