اسلام آباد ۔ 10 اگست(اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ہمارا اتحاد ہی شیطانی قوتوں کو منہ توڑ جواب دے سکتا ہے، پاکستان کی حکومت‘ عوام‘ مسلح افواج اور قومی سلامتی کے ادارے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں متحد ہیں اور متحد رہیں گے اور اس جنگ کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے‘ ہم نے دہشتگردی کو ختم کرنے کا جو عزم کیا ہے اس …
وزیراعظم محمد نواز شریف کا قومی اسمبلی میں سانحہ کوئٹہ پر پالیسی بیان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 10 اگست(اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ہمارا اتحاد ہی شیطانی قوتوں کو منہ توڑ جواب دے سکتا ہے، پاکستان کی حکومت‘ عوام‘ مسلح افواج اور قومی سلامتی کے ادارے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں متحد ہیں اور متحد رہیں گے اور اس جنگ کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے‘ ہم نے دہشتگردی کو ختم کرنے کا جو عزم کیا ہے اس کو غیر متزلزل نہیں ہونے دیں گے‘ پہلے سے زیادہ عزم سے آگے بڑھیں گے‘ ہم نے ہر قیمت پر اس نظریے کو شکست دینی ہے‘ ہم ان مکروہ عزائم کو خاک میں ملائے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے‘ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ سے روشن ہوئی امکانات کی وسیع دنیا ہمارے دشمنوں کو ہضم نہیں ہو رہی‘ ان کا مقابلہ کرنے کے لئے ہمارا متحد ہونا ضروری ہے‘ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر پاکستان خاموش نہیں رہ سکتا‘ پاکستان کو ہر مکتبہ فکر‘ عقیدے‘ رنگ و نسل کے لوگوں کے لئے محفوظ سرزمین بنانا ہمارا مشن ہے‘ یہ پوری قوم اور سیاسی جماعتوں کا مشن اور قائد اعظم کا وژن ہے، پاکستان کے انٹیلی جنس ادارے دن رات محنت کرکے دہشتگردی کو ناکام بنانے میں مصروف ہیں۔ بدھ کو قومی اسمبلی میں سانحہ کوئٹہ پر پالیسی بیان دیتے ہوئے وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا کہ کوئٹہ میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعہ نے پوری قوم کو سوگوار کر دیا ہے‘ ہم نے دہشتگردی کو ختم کرنے کا جو عزم کیا ہے اس واقعہ سے اس کو غیر متزلزل نہیں کیا جاسکتا۔ ہم پہلے سے زیادہ عزم سے آگے بڑھیں گے۔








