وزیراعظم محمد نواز شریف کا میر حاصل خان بزنجو سے ملاقات کے دوران اظہار خیال

165

اسلام آباد ۔ 5 اگست (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ان کی حکومت قومی ترقی اور خوشحالی کی سیاست پر یقین رکھتی ہے، ہم ملک بھر میں اپنے ترقیاتی پروگرام پر عملدرآمد کے لئے پرعزم ہیں۔ انہوں نے یہ بات وزیر برائے پورٹ اینڈ شپنگ اور نیشنل پارٹی کے صدر میر حاصل خان بزنجو سے وزیراعظم ہاﺅس میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کی پالیسیوں پر عوام کا اعتماد ہماری قوت ہے جس کے باعث وہ کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔