وزیراعظم محمد نواز شریف کا نڑھ، کہوٹہ میں بڑے عوامی جلسہ سے خطاب

نڑھ، کہوٹہ ۔ 4 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں اقتصادی اور دفاعی میدان میں ترقی مسلم لیگ (ن) کے دور میں ہی ہوئی ہے، پگڑیاں اچھالنے والا، مسلسل جھوٹ بولنے والا اور غیر شائستہ زبان استعمال کرنے والا کبھی پاکستانی عوام کا لیڈر نہیں ہو سکتا، پاکستان ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے، مخالفین کو ترقی ہضم نہیں ہو …

نڑھ، کہوٹہ ۔ 4 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں اقتصادی اور دفاعی میدان میں ترقی مسلم لیگ (ن) کے دور میں ہی ہوئی ہے، پگڑیاں اچھالنے والا، مسلسل جھوٹ بولنے والا اور غیر شائستہ زبان استعمال کرنے والا کبھی پاکستانی عوام کا لیڈر نہیں ہو سکتا، پاکستان ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے، مخالفین کو ترقی ہضم نہیں ہو رہی اور وہ اس کی راہ میں رکاوٹیں حائل کر رہے ہیں لیکن ترقی کا پہیہ روکنے والوں کو عوام نے مسترد کر دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو نڑھ، کہوٹہ میں ایک بڑے عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جلسہ سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے چیئرمین راجہ ظفر الحق، وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی اور صوبائی وزیر راجہ اشفاق سرور نے بھی خطاب کیا۔ وزیراعظم نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کو جدید بنانے، 12 سکولوں کو ہائیر سیکنڈری سکول کا درجہ دینے، کہوٹہ روڈ کو دو رویہ کرنے، کہوٹہ۔کلرسیداں میں 100 کلومیٹر سڑکوں کی تعمیر کیلئے فنڈز کی فراہمی کا اعلان کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے اپنے ہر دورہ حکومت میں زندگی کے ہر شعبہ کو ترقی دی ہے، اپنے گذشتہ دور حکومت میں ایٹمی دھماکے کرکے ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا، ترقی و خوشحالی کیلئے موٹروےز تعمیر کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ جب ہم نے اقتدار سنبھالا تو ملک کو معاشی مشکلات، توانائی کی قلت اور دشت گردی کے چیلنجز کا سامنا تھا جس پر فوری توجہ کی ضرورت تھی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے بجلی اور گیس کے منصوبے شروع کئے تاکہ ملک سے توانائی کی قلت دور ہو۔ وزیراعظم نے کہا کہ بنیادی ڈھانچہ کی ترقی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، گوادر سے خنجراب تک شاہرات تعمیر کی جا رہی ہیں جس سے پورے ملک کے عوام کو فائدہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ نڑھ کا علاقہ خوبصورت ترین علاقہ ہے، خواہش ہے کہ یہاں سیاحت کو فروغ ملے اور لوگ مری اور دیگر سیاحتی مقامات کی طرح اس علاقہ کی سیاحت کیلئے بھی آئیں۔ انہوں نے کہا کہ خوبصورت علاقہ کی طرح یہاں کے لوگ بھی بڑے اچھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی لوگ سچے ہیں، کوئی جھوٹ بولنے والا ان کا لیڈر نہیں ہو سکتا، سرعام پگڑیاں اچھالنے والا رہنما نہیں ہو سکتا، نازیبا زبان استعمال کرنے والا ان کا لیڈر نہیں ہو سکتا۔

Leave a Reply