وزیراعظم محمد نواز شریف کا پاکستان آرڈننس فیکٹری کا دورہ

246
APP72-06 WAH: February 06 - Prime Minister Muhammad Nawaz Sharif received by Army Chief General Qamar Javed Bajwa and Chairman POF Lt. General Umar Mehmood Hayat upon arrival at POF Wah. APP

واہ۔ 06 فروری (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے پی او ایف براس مل کی اپ گریڈیشن کے افتتاح کے لئے پیر کو پاکستان آرڈننس فیکٹری کا دورہ کیا۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین بھی ان کے ہمراہ تھے۔ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ اور پی او ایف کے چیئرمین لیفٹینٹ جنرل عمر حیات نے وزیراعظم کا پی او ایف آمد پر خیر مقدم کیا۔ اپ گریڈیشن کے بعد براس مل کی پیداواری استداد 8ہزار میٹرک ٹن سے بڑھ کر 24ہزار میٹرک ٹن ہوگئی ہے اور یہ جنوبی ایشیاءمیں اپنی نوعیت کی سب سے بڑی مل بن گئی ہے۔ یہ مل ملک کی دفاعی ضروریات احسن انداز میں پورا کررہی ہے۔