وزیراعظم محمد نواز شریف کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کو ٹیلی فون، انگلینڈ کے خلاف آخری ٹیسٹ میچ میں ٹیم کی کامیابی پر مبارکباد

اسلام آباد ۔ 15 اگست (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے پیر کو پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کو ٹیلی فون کیا اور انہیں اوول میں انگلینڈ کے خلاف آخری ٹیسٹ میچ میں ٹیم کی کامیابی پر مبارکباد دی۔ وزیراعظم ہاﺅس کے بیان کے مطابق وزیراعظم نے 70 ویں یوم آزادی کے موقع پر اس تاریخی کامیابی کو پوری قوم کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا ایک …

اسلام آباد ۔ 15 اگست (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے پیر کو پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کو ٹیلی فون کیا اور انہیں اوول میں انگلینڈ کے خلاف آخری ٹیسٹ میچ میں ٹیم کی کامیابی پر مبارکباد دی۔ وزیراعظم ہاﺅس کے بیان کے مطابق وزیراعظم نے 70 ویں یوم آزادی کے موقع پر اس تاریخی کامیابی کو پوری قوم کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا ایک تحفہ قرار دیا۔ انہوں نے بالخصوص یونس خان اور یاسر شاہ کی تاریخی اور غیر معمولی کارکردگی کی تعریف کی۔ یونس خان نے ڈبل سنچری بنائی اور یاسر شاہ نے 6 وکٹیں لیں جس کے باعث میچ میں پاکستانی ٹیم کی پوزیشن مستحکم ہوئی۔ وزیراعظم نے کہا کہ شاندار ٹیم ورک پر پوری ٹیم زبردست تعریف کی مستحق ہے۔ مصباح الحق نے وزیراعظم سے اظہار تشکر کیا اور کہا کہ یوم آزادی پر ٹیسٹ میچ جیتنا درحقیقت پوری ٹیم کی کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں وزیراعظم اور پوری قوم کی جانب سے حوصلہ افزائی ملنے پر بڑی خوشی ہوئی ہے جس کے باعث ٹیم کے مورال اور جذبہ کو مزید قوت ملی۔

مزید خبریں

Leave a Reply