وزیراعظم محمد نواز شریف کا پودا لگا کر ”گرین پاکستان شجر کاری مہم“کا افتتاح

299
APP97-09 ISLAMABAD: February 09 - Prime Minister Muhammad Nawaz Sharif watering a plant after inaugurating Green Pakistan Tree Plantation Day at PM office. APP

اسلام آباد ۔ 9 فروری (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے جمعرات کو وزیراعظم آفس کے سبزہ زار میں پودا لگا کر گرین پاکستان مہم کا افتتاح کیا جس کے تحت ملک بھر میں 10 کروڑ پودے لگائے جائیں گے جس کے لئے وفاق ساڑھے 3 ارب روپے فراہم کرے گا جبکہ صوبے بھی اس مقصد کے لئے اتنی ہی رقم دیں گے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وزیر قانون زاہد حامد، وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور آصف کرمانی بھی موجود تھے۔ وزیراعظم نے اس موقع پر خصوصی بچوں کو بھی خصوصی طور پر مدعو کر رکھا تھا۔ پودا لگانے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ آج انہوں نے خصوصی بچوں سے بھی ملاقات کی ہے، ان سے ملاقات کر کے بہت اچھا لگا۔ وزیراعظم نے کہا کہ آج گرین پاکستان ڈے ہے، اﷲ کے فضل و کرم سے ہر سال اس دن کو منائیں گے۔ ملکی تاریخ میں ہر سال 9 فروری کو درخت لگانے کے حوالے سے خصوصی دن کے طور پر منایا جائے گا